

Jamiatuz Zahra
Siswa Dakhili. Post: Hatwa. Distt: Sant Kabeer Nagar. (U.P)
فارغات
+1000
طالبات
+500
اساتذہ
22
بانی و صدر جامعۃ الزھراء
نتیجہ امتحان سالانہ 24-2023 جامعۃ الزہراء
جامعۃ الزھراء کا مختصر تعارف
تعلیم نسواں ایک ایسا موضوع ہے جس کی افادیت پر ہمیشہ اہل قلم کچھ نہ کچھ لکھتے رہے ہیں ۔ اور حقیقت یہ ہیکہ جب مائیں پڑھی لکھی ہوتی ہیں تو بچے تعلیمی میدان کے بہترین شہسوار ثابت ہوتے ہیں۔ اس فلسفے کو نظر میں رکھ کر اور وقت کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اراکین جامعۃ الزہراء نے تعلیم نسواں کے لیے ایک شاندار ادارہ بنام ،،جامعۃ الزہراء ،،کی بنیاد رکھی۔
جو بفضلہ تعالیٰ اسلام کی مقدس بہنوں کےلیے کافی نفع بخش ثابت ہوئی۔جس میں درس وتدریس کےلیے تجربہ کار ذی صلاحیت معلمین و معلمات کی خدمات حاصل کی گئیں جس سے علمی گلشن کی ہریالی میں اضافہ ہوا ۔
اور اب تک سینکڑوں طالبات سند فضیلت حاصل کرچکی ہیں،بفضلہ تعالیٰ تعمیری لحاظ سے بھی ادارہ کافی وسیع عریض ہے اور عفت عصمت کے تحفظ کے سارے لوازمات کا مکمل انتظام ہے۔
تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کے ماہ ونجوم بھی پوری شان وشوکت کے ساتھ جگمگارہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ اہلبیت اطہار کے صدقے میں ادارے کی حفاظت کے ساتھ خوب خوب ترقیاں عطا فرمائے۔
آمین بجاہ سیّد المرسلین ﷺ

شعبہ جات
جامعۃ الزہراء تقریباً ۱۸ ؍سال سے اسلام کی مقدس شہزادیوں کو نور علم سے مزین کر رہا ہے اس کے مختلف شعبہ جات ہیں:
شعبہ پرائمری
درجہ اول تا پنجم
شعبہ قراءت
بروایت حفص
شعبہ درس نظامی
اعدادیہ تا فضیلت
شعبہ تخصص
(دو سال)
سلائی، بنائی،کشیدہ کاری
دو سال (رابعہ و خامسہ)
شعبہ کمپیوٹر
تین سال (رابعہ ، خامسہ و تخصص)
جامعۃ الزہراء ایک نظر میں
فارغات جامعۃ الزہراء کے تأثرات

نحمدہ و نصلی و نسلم علی رسولہ سید الانبیاء والمرسلین ! *ہمارے علاقے میں دور دراز تک بچیوں کی تعلیم و تربیت کے لیے کسی مذہبی ادارے کا انتظام نہیں تھا ، سب سے پہلے حضرت علامہ مسعود احمد برکاتی صاحب قبلہ استاذ الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور کو اس کی فکر لاحق ہوئی ، آپ نے علماۓ اہل سنت و جماعت اور اپنے مخلصین کے مشورے سے ٢٠٠٥ ء میں سسوا بازار سنت کبیر نگر یو۔پی میں بچیوں کی تعلیم و تربیت کے لیے تعلیم کا آغاز ایک کرایے کے مکان میں فرمایا ، ٢٠٠٦ ء میں وسیع عریض زمین خرید کر اس پر بنام جامعۃالزہرا ایک مستقل عمارت کا سنگ بنیاد رکھا گیا، رفتہ رفتہ ادارے کو ترقی ملتی گئی ، حتیٰ کہ ابھی تقریباً ٦٠٠ بچیاں جامعہ میں جوہر علم و فن سے آراستہ ہو رہی ہیں اور کثیر تعداد میں قابل و باصلاحیت اساتذۂ کرام تعلیمی خدمات انجام دے رہے ہیں* لہذا محبین اہل سنت و جماعت سے بقدر وسعت جامعہ میں تعاون کرنے کی درخواست ہے۔۔۔ دعا گو ہوں کہ اللہ رب العزت جامعہ کو مزید ترقیوں سے ہم کنار فرماۓ اور معاونین و اراکین جامعہ پر اپنی رحمتوں کا نزول فرماۓ۔۔۔ آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ

اتر پردیش کے ایک چھوٹے سے گاؤں سسوا بازار ضلع سنت کبیر نگر میں بچیوں کے تعلیم و تربیت کے لیے کسی دینی ادارے کا انتظام نہیں تھا حضرت علامہ مسعود احمد برکاتی صاحب قبلہ نے العلم فريضة على كل مسلم کے پیش نظر علماے اہل سنت کے مشورے سے سیدہ فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہا کے نام پر بنام جامعۃ الزہرا ایک ادارہ قائم کیا رفتہ رفتہ یہ ادارہ کامیابی کی منزلیں طے کرتا گیا اللہ کا بے پناہ شکر ہے کہ کل جس زمین سے گیہوں اور چاول پیدا ہوتے تھے آج اسی زمین سے دین و سنیت کی خدمت کرنے والی عالمات و فاضلات پیدا ہو رہی ہیں اور فی الحال جامعہ میں پانچ سو سے زائد بچیاں زیر تعلیم ہیں۔ لائق و فائق اساتذۂ کرام تعلیمی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔علامہ مسعود احمد برکاتی صاحب قبلہ استاذ الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور کی پر عزم اور مستحکم قیادت میں یہ تعلیمی اور تعمیری کارواں اپنی منزل کی جانب پورے ولولہ وترنگ کے ساتھ رواں دواں ہے ۔
لہذا مخیرین قوم وملت سے درخواست ہے کہ صدقات و عطیات کے ذریعہ جامعہ کا تعاون فرما کر مستقبل کے منصوبوں کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں۔
دعا گو ہوں کہ اللہ رب العزت جامعہ کو مزید ترقی عطا فرمائے ۔اور تمام اساتذہ واراکین جامعہ پر اپنا خاص فضل فرمائے ۔ آمین یارب العالمین

عقل مند وہ ہے جو دوسروں کے تجربات سے فائدہ اٹھاے خود کو تجربہ گاہ بنانا عمر کو ضائع کرنا ہے۔
قول : حافظ ملت علامہ شاہ عبد العزیز علیہ الرحمۃ
وہ شخص جو چھپا کر صدقہ دے روز قیامت اللہ کے عرش ساۓ میں ہوگا ۔
(صحیح بخاری، کتاب الآذان)


- NAME:................. JAMIATUZZAHRASOCIETY
- Branch:............. SEMARIANWAN (Sant Kabir Nagar)
- Account No:... 0901002100006434
- IFSC Code:....... PUNB0090100
- Contact No:.... 9838480183